• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی وطن واپس پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکا کے دس روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

دورہ امریکا میں شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن سمیت دیگر امریکی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا اور اجلاس کے موقع پر کئی عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوئیں ۔

تازہ ترین