کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چوہدری منظور نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو گوادر میں بٹھانے سے ایران سے تعلقات کشیدہ ہونگے۔ پیپلز لیبربیورو سندھ کی جانب سے پیپلز سیکریٹریٹ میں منعقدہ میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگی حکمرانوں نے سی پیک کے پیسے لاہور کی اورنج لائن ٹرین پر لگائے، پی ٹی آئی کے تبدیلی کا دعویٰ کرنے والے اسٹیل مل، پی آئی اے اور دیگر 70 سے زائد ادارے فروخت کرنا چاہتے ہیں، ان سے اگر ادارے نہیں چل پارہے ہیں تو ہمیں بتائیں، پی آئی اے کو تباہ کرکے پرائیوٹ ایئرلائنز کو فائدہ پہنچایا جارہاہے۔