• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کی وزیراعظم کے ہمراہ قومی اسمبلی میں آمد،خورشیدشاہ کی عدم موجودگی

اسلام آباد(طاہر خلیل) قومی اسمبلی کا رواں اجلاس تیز ی سے اپنے انجام کی طرف بڑھ رہا ہے اس کی اختتام پذیری میں اب محض دو دن کا فاصلہ رہ گیا ہے۔ حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پس منظر میں ملکی سیاست میں اتار چڑھائو کے خدشات اس وقت بے بنیاد ثابت ہوئے جب منگل کو وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ ایوان میں پہنچے، خیال کیا جارہا تھا کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی دعوت مبارزت پر ایوان میں خوب میچ جمے گا۔ 23 روز قبل جب وزیرداخلہ نے پیپلز پارٹی کی جانب سے اپنے خلاف پے در پے الز اما ت کا جواب دیا تھا تو خورشید شاہ نےکہا تھا کہ وہ چوہدری نثار کی باتوںکا جواب وزیراعظم کی موجودگی میں پارلیمنٹ میں دیں گے۔ پیپلز پارٹی کراچی میں ایف آئی اے کی کارروا ئیو ں پر شاکی رہی ہے جس پر وزیرداخلہ نے تین روز قبل ایف آئی اے کی مجموعی کارکردگی کا عدالتی آڈٹ کرانے کی بھی پیش کش کی تھی لیکن پیپلز پارٹی نے ہنوز خاموشی اختیار کررکھی ہے، توقع تھی پیپلز پارٹی اس حوالے سے بھی ایوان میں لب کشائی کرے گی۔
تازہ ترین