• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائنا اوپن ٹینس، وزنائیکی اور سیواستووا ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

بیجنگ (اے پی پی) کیرولین وزنائیکی اور سیواستووا ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں۔ چین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز سیمی فائنلز میں ڈنمارک کی اسٹار کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک کیرولین وزنائیکی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف چینی کھلاڑی وانگ قیانگ کو 6-1 اور 6-3سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، دوسرے سیمی فائنل میں لٹوین کھلاڑی سیواستووا نے جاپانی کھلاڑی ناؤمی اوساکا کو 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی، ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں بربورا سٹرائیکووا اور اینڈریا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی نے ایلیز مرٹنز اور ڈیمی کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
تازہ ترین