کلر سیداں(نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم و حلقہ این اے 124سےمسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار شاہد خاقان عباسی نےکہاہے میاں شہباز شریف کی اس انداز میں گرفتاری پر انصاف اور قانون کی حکمرانی کانعرہ لگانے والوں کا چہرہ بے نقاب ہو گیاہے،ضمنی انتخابات سے پہلے دھاندلی کا تاثر ابھر رہا ہے،حکومت ہوش کے ناخن لے۔صرف ن لیگ کو ٹارگٹ کیاجارہاہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار پریس کلب کلر سیداں کے عہدیداروں سےگفتگو کرتے ہوئےکیا جنہوں ہفتہ کے روز لاہور میں ان سےملاقات کی ۔سابق وزیر اعظم نےکہاضمنی الیکشن میں نواز شریف اور شہباز شریف کی خواہش پرحصہ لے رہاہوں،ماضی میں بھی بہت کچھ برداشت کیا،صرف مسلم لیگ (ن) کو ہی کیوں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ،ہمیں ان سوالوں کےجوابات چاہئیں،انہوں نےکہا شہباز شریف نہیں چاہتےکہ سرکاری املاک کو نقصان ہو،ہم پرتشدد مظاہروں کےحامی نہیں اس کیلئے پارلیمنٹ کا فلور موجود ہے۔