نواب شاہ (بیورو رپورٹ) ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج سہراب خان بروہی کی عدالت نے بینظیر یونی ورسٹی کے وائس چانسلر اور شعبہ انگریزی کے لیکچرار کی حتمی درخواست ضمانت منظور کرلی دونوں افراد کے خلاف یونی ورسٹی کی طالبہ فرزانہ جمالی نے جنسی ہراسمنٹ کا مقدمہ درج کرایا تھا اور اس سلسلے میں وائس چانسلر ارشد سلیم اور لیکچرار عامر خٹک نے عدالت سے عبوری ضمانت منظور کرائی تھی جسے آ ج وکلاء کے دلائل کے بعد مستقل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق بینظیر یونی ورسٹی کی طالبہ فرزانہ جمالی تعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ یونی ورسٹی کے شعبہ انگریزی کے لیکچرار عامر خٹک انہیں چھ ماہ سے جنسی طور پر ہراساں کررہے ہیں اور وائس چانسلر ارشد سلیم لیکچرار کی طرفداری کررہے ہیں پولیس کی جانب سے وی سی اور لیکچرار کے خلا ف مقدمہ درج کئے جانے کے بعد وائس چانسلر ارشد سلیم اور لیکچرار عامر خٹک نے فورتھ ایڈیشنل سیشن جج سہراب خان بروہی کی عدالت سے قبل از گرفتاری منظور کرائی تھی جبکہ آج اسی عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد وی سی اور لیکچرار کی عبوری ضمات کو مستقل کردیا ہے۔دوسری جانب جئے سندھ قومی محاذ اور سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے شیراز چوک پر فرزانہ جمالی کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور وائس چانسلر ارشد سلیم اور لیکچرار عامر خٹک کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لئے فرزانہ جمالی بھی اس مظاہرے میں شریک ہوئیں مظاہرین سے سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنما نثار کیریو اور جسقم کے سرفراز میمن اور علی رضا خاصخیلی نے خطاب کیا۔