• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے ،مسلم لیگ ضلع ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ضلعی ملتان کے جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز ،سٹی جنرل سیکرٹری شیخ طارق رشید ، سینئر نائب صدر ضلع ملتان شاہد مختار لودھی ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری منیر اختر لنگاہ ،نائب صدر عابد باکسر ، جوائنٹ سیکرٹر ی ملک امیر بخش کمبوہ ، نائب صدر محسن بٹ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری سیاسی ہے اور انتقامی کارروائی ہے ۔ان اوچھے ہتھکنڈوں سے پارٹی ورکرز کو ڈرایا نہیں جا سکتا ۔شہباز شریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں ۔گرفتار پہلے کیا ،اسمبلی سپیکر کو بعد میں اطلاع دی گئی ۔نیازی اتنا کرے جتنا برداشت کر سکے ۔نیب کو سیاسی طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ۔وفاقی وزیر اطلاعات اور صوبائی وزیر اطلاعات کیا نیب کے نمائندے ہیں جن کو گرفتاری کا پہلے علم تھا۔ نہوں نے کہا کہ حکومت کی یہی روش رہی تو یہ جنگ سڑکوں تک آجائےگی ۔
تازہ ترین