• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل بنک نے پنالٹی شوٹ آوٹ پر پاکستان واپڈا کو شکست دے کر چیف آف نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹور نامنٹ جیت لیا،لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں میچ مقررہ وقت تکچار چار گول سے برابر تھا، سوئی نادرن گیس نے تیسری پوزیشن کے میچ میں سوئی سدرن گیس کویکطرفہ مقابلے کے بعد 4.1سے شکست دی، وائس چیف آف نیول اسٹاف،وائس ایڈمرل کلیم شوکت اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے انعامات تقسیم کئے،فائنل میچ میں مقررہ وقت تک نیشنل بنک کی جانب سے ارسلان قادر، حماد شکیل بٹ، محمد دلبر اور ابوبکر نے ایک، ایک گول بنائے۔

تازہ ترین