ملتان کے علاقے محمود کوٹ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق 3 ڈاکو محمد ذوالقرنین کے گھر داخل ہوگئے ، گھر کی تلاشی کے دوران خاتون نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے رخسانہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر اسپتال کے سرد خانہ میں رکھوا دیا۔