• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر بندرگاہ میں آئل سٹی بنائی جائے گی

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کا نیٹ ورک وسیع اور رفتار تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ٗ گوادر بندرگاہ میں آئل سٹی بنائی جائے گی،سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی راہداری کے خواب کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے نوجوان اساتذہ کی اعلیٰ تعلیمی قابلیتوں کی تکمیل کیلئے امریکا کے ساتھ علمی راہداری قائم کرتے ہوئے 10 ہزار اساتذہ کی امریکی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم و تربیت کا بندوبست کر رہا ہے، انسانی و افرادی سرمایہ کاری کا اتنا بڑا خواب پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ سی پیک منصوبہ دنیا میں جاری سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے،56 ارب ڈالر مالیت سے زائد کا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو تیز رفتار اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر لے جائے گا،طویل، کشادہ اور محفوظ سڑکیں، توانائی کے منصوبے، انڈسٹریل پارکس اور گوادر بندرگاہ کا منصوبہ پاکستان کے لیے روشن مستقبل کی نوید ہے۔
تازہ ترین