کوئٹہ (پ ر) تحریک نوجوانان وفا پاکستان کے ڈسٹرکٹ پشین کے صدر وقارخان ترین نےتحریک کے چیئرمین حاجی ضیاء الدین بڑیچ سے ملاقات کی ملاقات میں وقار خان ترین نے ڈسٹرکٹ پشین کی ناقص تعلیمی صورتحال سے چیئرمین حاجی ضیاء الدین بڑیچ کو آگاہ کیا اس موقع پر کابینہ کے دوسرے ارکان بھی موجود تھے چیئرمین اور کابینہ کے دوسرے ارکان نے ناقص صورتحال پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشین کے اور باقی اضلاع کی ناقص تعلیمی صورتحال سے وزیراعظم وزیراعلیٰ چیف سیکرٹری بلوچستان سیکرٹری تعلیم بلوچستان اوردیگر اعلیٰ حکام کو آگاہ کرینگے۔