کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان بلائنڈ اور پیرا جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام پہلی پیرا جوڈو چیمپئن شپ کراچی میں ہوئی جس میں ملک کے مختلف شہروں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ایونٹ میں 40 کے جی میں ولید پٹیل، 50 کے جی میں مبشر ریمل اور60 کے جی میں شایان شاہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، مقابوں کے اختتام پر مہان خصوصی وسیم ہاشمی نے انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر محمد علی، طارق علی بھی موجود تھے۔