• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے تحریک انصاف کی حکومت کوآڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بہتر ہوگاکہ میں خود کشی کرلوں ۔

انہوں نے کہا کہ اب وزیراعظم عمران خان کے بیان کا مذاق اڑایا جارہا ہے ،نوازشریف کی حکومت کے جانے کے بعد سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل گرتی جارہی ہے ۔

پی پی رہنما نے کہا کہ دو مہینوں میں اربوں روپے کا نقصان ہوا،لوگ کنگلےہوگئے۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ایم کیوایم وفاقی حکومت سےنکل جائے تو وفاقی حکومت خداحافظ ہوجائیگی،حکومت کوعددی اکثریت حاصل نہیں رہے گی۔

تازہ ترین