پشاور(نمائندہ خصوصی) محکمہ وائلڈ لائف خیبر پختونخوا کے چیف کنزرویٹر صفدر علی شاہ نے کہا ہےکہ جنگلی حیات کے تحفظ اور افزائش کیلئے خصوصی منصوبہ بندی کی گئی ہے پرندوں کے غیر قانونی شکار روکنے کیلئے 50سے زائد چھاپہ مار ٹیموں کیخلاف گرینڈ آپریشن تیز کردیاہے ،یہ تفصیلات انہوں نے صحافیوں کو بریفنگ کےدوران کیں انہوں نےکہاکہ چترال نیشنل پارک میں مار خوروں کی تعداد 618 سے بڑھکر 2800سےتجاوز کرگئی ہے ،چکور کی افزائش نسل کیلئے بھی منصوبہ کرلی گئی ہے ،انہوں نےکہا کہ برفانی چیتوں کےتحفظ کیلئے چترال گولی نیشنل پارک بنا یا گیاہے ۔