پشاور (خبر نگار خصوصی )شہید بینظیر بھٹووومن یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام اساتذہ کا دن بھرپور انداز میں منایا گیا۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی ،جس میں موضوع کی مناسبت سے ایک ڈاکومنٹری پیش کی گئی ۔ تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ تھیں جبکہ فیکلٹی اور طالبات کی ایک بڑی تعداد نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔