• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


برطانوی دار الحکومت لندن میں62ویں سالانہ فلم فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز ہوگیا ہے جس میں دنیا بھر سے آئے فلمی ستارے شریک ہیں۔اس رنگا رنگ فیسٹیول کا آغازتھرل سے بھرپورڈکیتی پر مبنی فلم وڈوز سے ہوا جہاں فلم کی کاسٹ نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادیئے۔

۔62ویں سالانہ لندن فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے فلمی دنیا سے بڑی تعداد میں ہدایت کار،اداکار،پروڈیوسرز اوررائٹرز کی بڑی تعدادیہاں پہنچی ہے۔

بارہ روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول کے دوران رواں برس ریلیز ہونے والی تقریباً 225فلمیں پیش کی جائیں گی جبکہ کئی فلموں کے رنگا رنگ پریمیئرز کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ لندن فلم فیسٹیول میں پیش کی جانے والی 38فیصد فلموں کی ہدایتکار اور معاون ہدایت کار خواتین ہیں۔

تازہ ترین