• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور اور میانوالی میں قتل کے دو مجرموں کو پھانسی دیدی گئی ، ایک کے بلیک وارنٹ جاری

لاہور، اسکندر آباد ، جہلم (نمائندہ جنگ، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہورنے بیوی کو قتل کے الزام میں موت کی سزا پانے والے آزاد کے بلیک وارنٹ جاری کردئیے ۔ مجرم کو دو مارچ کوسنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ دوران ڈکیتی منی چینجر کو قتل کرنے والے ادریس کو سنٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور میں 15 سال بعد پھانسی دیدی گئی۔محمد ادریس نے 2002 میں عاصم کو دوران ڈکیتی قتل کر دیا تھا۔ سکندرآباد سے نامہ نگار کے مطابق نواحی علاقہ بنی افغان کے رہائشی23سال قبل ہونیوالے قتل کے مقدمہ میں مجرم حافظ نعمت گل کو سنٹرل جیل میانوالی میں پھانسی دیدی گئی۔
تازہ ترین