اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف دائر چاروں ریفرنس خارج کر دئیے ہیں۔ جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق جمعرات کو سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی زیر صدارت اجلاس میں جسٹس انور کاسی کیخلاف چاروں شکایات کا جائزہ لیا گیا تھا لیکن ریکارڈ میں پیش کئے گئے مواد کے مطابق ان کیخلاف ججوں کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کوئی ثبوت نہیں ملا اسلئے ان کیخلاف دائر ریفرنسز میں لگائے گئے الزامات و شکایات کو خارج کیا جاتا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق جسٹس کاسی کیخلاف چار مختلف شکایات درج کرائی گئی تھیں۔