• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں ٹیکس نفاذ کیخلاف پہیہ جام ہڑتال،اپوزیشن کا اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ

اسکردو (نامہ نگار) گلگت بلتستان میں انکم ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف شڑ ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جبکہ ٹیکسز کے نفاز کے خلاف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے اجلاس کا بھی بائیکاٹ کیا۔ انٹی ٹیکس مومنٹ گلگت بلتستان کی کال پر بدھ کے روز گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں کاروباری مراکز ، دوکانیں ،ہوٹلز اور ٹرانسپورٹ بند رہی جبکہ گلگت اور اسکردو سمیت مختلف اضلاع میں اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے احتجاجی جلسے اور ریلیاں بھی نکالیں گئیں اور اپوزیشن ارکان نے ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف اجلاس کا بائیکاٹ کیا ۔ اپوزیشن کے مطالبے پر سپیکر نے ٹیکسز کے نفازذکے مسٗلے کو جمعرات کے روز کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا جس پر حکومتی رکن اسمبلی اور صوبائی وزیر جانباز خان نے اسپیکر سے احتجاج کرتے ہوئے ٹیکس کے معاملے کو ایجنڈے میں شامل نہ کرنے کا مطالبہ کیاجس سے سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد نے رد کرتے ہوئے کل کے ایجنڈے میں شامل کیا ہے۔ گلگت اور اسکردو میں احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے گلگت بلتستان کو آئینی حیثیت دئے بغیر یہاں ٹیکسز کے نفاز کو غیر قانونی اور غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو پہلے قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی دے اور پھر ٹیکسز نافذ کرے وگرنہ گلگت بلتستان کے عوام آئینی حقوق کے بغیر ٹیکسز ادا نہیں کرینگے۔ دریں اثناء بلتستان قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے دوسرے روز بھی اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور حکومت کے خلاف اپوزیشن ارکان نے پارک ہوٹل سے گڑی باغ تک احتجاجی واک کی۔ قانون ساز ا سمبلی کے اجلاس کے پہلے روز اپوزیشن ارکان نے اسکردو گلگت روڈ منصوبے میں تاخیر کے خلاف اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا جبکہ بدھ کے روز گلگت بلتستان میں ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف اجلاس کا بیکاٹ کیا۔اپوزیشن ارکان راجہ امتیاز حیدر اور کیپٹن شفیع نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے اعلان کے باوجود اسکردو گلگت روڈ کے منصوبے پر تاحال کام شروع نہیں کیا گیا ہے جہاں وفاقی حکومت اپنے وعدے پورے نہیں کر رہی ہے جبکہ صوبائی حکومت ڈیلیور نہیں کر پا رہی ہے انھوں نے کہا کہ اپوزیشن ارکان گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے موثر احتجاج اور بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔
تازہ ترین