• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ پاتھوں پرتجاوزات ،چیف جسٹس نے ایڈوکیٹ جنرل سے 2ہفتوں میں رپورٹ مانگ لی

لاہور(خبرنگارخصوصی)چیف جسٹس پاکستان کی عدالت میں مفاد عامہ کے کیس کی سماعت کے دوران سینئر صحافی افتخار احمد کی درخواست پر چیف جسٹس نے فٹ پاتھوں پر تجاوزات کے حوالے سے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے 2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ رائٹ آف وے یا فٹ پاتھ عوام کا آئینی حق ہے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فٹ پاتھوں کی بحالی پروگرام بنائیں اور 15 دنوں میں عدالت میں رپورٹ جمع کروائیںعدالت نے سینئر صحافی افتخار احمد کو باقاعدہ درخواست دائر کرنے اور فٹ پاتھ کی بحالی کا حل تجویز کرنے کی ہدایت کر دی درخواست گزار افتخار احمد کا موقف تھا کہ تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے شہر کے کسی علاقے میں بھی آپ فٹ پاتھ پر سے گزر نہیں سکتے ۔
تازہ ترین