• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات،گھر میں کام سے انکار پر سرکاری اسکول کی ٹیچر نے پانچویں کی طالبہ کا سرپھاڑ ڈالا

 گجرات ( نمائندہ جنگ )گھر میں کام سے انکار پر سرکاری سکول کی ٹیچر نے پانچویں جماعت کی طالبہ کا سر پھاڑ ڈالا اور طالبہ کی والدہ کیخلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول پیروشاہ کی ٹیچر صائمہ نے پانچویں جماعت کی 12 سالہ طالبہ حدیقہ کو اپنے گھر کام کیلئے کہا، بچی کے انکار پر مبینہ طور پر تشدد کر کے اس کا سر پھاڑ دیا ، بچی کی والدہ نے سکول جا کر احتجاج کیا تو ٹیچر نے ناصرف اس سے بھی جھگڑا کیا بلکہ اس پر تھانہ کڑیانوالہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔ 

تازہ ترین