ملتان(سٹاف رپورٹر)میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں نے گزشتہ روز ملتان میں گرین اینڈ کلین پنجاب مہم کا آغاز کر دیا ہے۔میئر ملتان نے مختلف علاقوں میں پودے لگا کر گرین اینڈ کلین پنجاب مہم کا با ضابطہ افتتاح کر دیا ۔انہوں نے اپنے چیئرمینوں کے ہمراہ پودا لگاتے ہوئے کہا کہ اپنی یوسیز میں ایک ایک ہزار پودے لگائیں اپنے علاقوں میں ماحولیاتی آلودگی کے اختتام کیلئے موثر اقدام میں اپنا کردار ادا کریں۔