• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زینب کے قاتل کی خاندان سے آخری ملاقات کل ہوگی

زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی خاندان سےآخری ملاقات کل جیل میں کرائی جائے گی۔

جیل حکام کے مطابق زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی خاندان والوں سے آخری ملاقات کل دن میں 12 بجے کرائی جائے گی۔

جیل حکام نے ہدایت کی کہ ہےمجرم عمران سے ملاقات کرنے والے اپنا قومی شناختی کارڈ ساتھ لے کر آئیں۔ یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ آخری ملاقات کےلیے 50 سے زیادہ افراد جیل نہ آئیں۔

مجرم عمران کو 17 اکتوبر (بدھ )کی صبح پھانسی دی جائے گی اور پھانسی کے بعد میت صبح ساڑھے5بجےورثا کےحوالے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ قصور کی 7 سالہ زینب کے اغوا، زیادتی اور بہیمانہ قتل کے مجرم عمران علی کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے رواں سال 17 فروری کو4 مرتبہ سزائے موت، تاحیات اور 7 سالہ قید کے علاوہ 41 لاکھ جرمانےکی سزا سنائی تھی۔

عمران نے زینب سمیت 7 بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔ تاہم صدر مملکت اور اعلیٰ عدلیہ نے مجرم عمران علی کی رحم کی اپیلیں خارج کردی تھیں۔

تازہ ترین