کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے بے نظیر بھٹو کے مزار کی تزئین و آرائش کی رقم کی عدم ادائیگی کے خلاف ٹھیکیدار راکھیل خان کی درخواست پر چیف انجینئر سے بیان حلفی طلب کرلیاہے ۔درخواست گزار نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کو2008 سے2014تک بے نظیر بھٹو کے مزار کی تزئین و آرائش کا ٹھیکہ دیا گیا جن میں 3 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی لیکن84 لاکھ کے واجبات باقی ہیں اور محکمہ کی جانب سے کہا جارہاہے کہ صرف چار لاکھ کے واجبات ہیں۔ درخواست کی سماعت کی ۔سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی ۔