• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشا بم گرفتاری دینے سپریم کورٹ پہنچ گیا

مفرور ملزم منشا بم گرفتاری دینے کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گیا، اس کا کہنا ہے کہ کسی کی زمینوں پر قبضہ نہیں کیا اور میں پولیس سے چھپ کے سپریم کورٹ آیا ہوں۔

عدالت میں مفرور ملزم منشا بم نے موقف اختیار کیا کہ میرے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، مجھے انصاف دیا جائے، میں نے کسی کی زمینوں پر قبضہ نہیں کیا، اس کا کہنا تھا کہ میرے خلاف مقدمات سیاسی ہیں۔

منشا بم نے کہا کہ میں خود گرفتاری دینے عدالت میں پیش ہو رہا ہوں، اس نے بتایا کہ میرے بیٹے نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر چیئرمین کا الیکشن لڑا اور بیٹے کے الیکشن لڑنے کے بعد مجھ پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔

منشا بم نے بتایا کہ میرے پاس ساری زمین میرے والد کی ہے، کسی کی زمین پر قبضہ نہیں کیا، اس کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے ملاقات تک عدالت میں ہی ان کا انتظار کروں گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے مفرور منشا بم کی گرفتاری کا حکم دیا ہوا تھا۔


تازہ ترین