• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسوار کے کینسر کا باعث بننے کے حوالے سے رپورٹ کے باوجود ایکشن نہ لینے پر پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبادالرحمن لودھی نے نسوار کے کینسر کا باعث بننے کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ماہرین کی رپورٹ کے باوجود اس کے خلاف ایکشن نہ لینے پر پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔عدالت عالیہ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نجاب شفقت منیر ملک کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ صحت پنجاب سے ہدایات لے کر آگاہ کریں کہ نسوار کے مضر اثرات کے باوجود عوام کو اس سے بچائو کیلئے کیوں اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔عدالت عالیہ نے احکامات سید کلیم بخاری کی رٹ پر جاری کئے جس میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے نسوار کے کارروبار کو ریگولیٹ کرنے کے لئے جاری نوٹس کو چیلنج کیا گیا تھا۔ مزید سماعت 25 اکتوبر کو ہوگی۔
تازہ ترین