• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کا ساتوں ڈویژن کے ڈویژنل سپریٹنڈنٹس کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان ریلوے نے ساتوں ڈویژن کے ڈویژنل سپریٹنڈنٹس کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا ذرائع کےمطابق ریلوے انتظامیہ نے موجودہ حکومت کے وژن کے مطابق اور پہلے 100روزہ ایکشن پلان کے تحت ریلوے کے مختلف شعبوں میں تبدیلیوں اور ردوبدل کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ،ذرائع کے مطابق لاہور سمیت کراچی ،راولپنڈی،پشاور ،کوئٹہ،ملتان اور سکھر ڈویژن سمیت ورکشاپ ڈویژن کے ڈویژنل سپریٹنڈنٹس کو جلد تبدیل کئے جانے کا امکان ہے اور اس کی سمری تیار کی جارہی ہے واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے ریلوے کے تمام ڈویژن میں ڈپٹی ڈویژنل سپریٹنڈنٹس کا بھی تقر ر کیا ہے جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔
تازہ ترین