فیصل آباد میں جڑانوالہ لاہور روڑ پر کار اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں کار میں آگ لگ گئی۔ دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق خانیوال سے لاہور ہائیکورٹ جانے والے پولیس اہلکاروں کی کار کو حادثہ جڑانوالہ کے قریب لاہور روڑ پر پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ڈمپر سے ٹکرائو کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔
جس کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ حویلی عطا اللہ اور اسٹنٹ سب انسپکٹر جاوید موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہیں جنہیں فور ی طور پر سول ہسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے اورانہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
حادثے میں جاں بحق ہونےو الےدو اہلکاروں کی لاشیں پولیس نے قبضے میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔