• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’دونکی کنگ‘ چھا گئی،1 کروڑ سے زائد لوگوں نے ٹریلرز، ٹریکس اور ٹیزر دیکھا


جیو کی پہلی اینیمیٹڈ فلم ’ڈونکی کنگ ‘ پاکستان کے باکس آفس پر اس ہفتے چھائی رہی حتیٰ کہ فلم کے ٹریلرز، ٹریکس اور ٹیزرز کومجموعی طور پر ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا۔

اس کامیابی سے امکان یہی ہے کہ اس سال پاکستان میں بننے والی فلموں میں یہ سب سے آگے رہے گی۔

اس کی وجہ وہ حیرت انگیز ٹریک لسٹ ہے جس میں ایک اندازے کے مطابق جب سے یہ ریلیز ہوئی اسے اب تک بیس لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا ہے۔

واضح رہے کہ اس فلم نے اپنے افتتاحی ہفتے میں ہی تین کروڑ روپے سے زیادہ بزنس کا سنگ میل عبور کیا۔

اس سال کے پاکستان کے اس بڑے بلاک بسٹر فلم کی کامیابی کو مشہور شخصیات ، سیاستدانوں، بچوں اور بالغوں سب نے پسند کیا اور اسے بین الاقوامی معیار کے مساوی قراردیا ۔

یہاں قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ اس فلم کے ٹریلرز، ٹریکس اور ٹیزرز کومجموعی طور پر ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا اور ڈونکی کنگ کا ٹائٹل سونگ ڈونگی راجہ کو تو چند ہفتوں ہی میں یو ٹیوب پر دوملین (بیس لاکھ) لوگوں نے دیکھا جبکہ فیس بک پر ناظرین کی یہ تعداد دولاکھ پچاسی ہزار سے زیادہ رہی۔

’ڈونکی کنگ ‘کے آفیشل ٹریلر میں اس کے مرکزی کردار منگو جو دھوبی ہوتا ہے اس کے بارے میں بتایا گیا تھا لیکن وہ تصوراتی قصبے آزاد نگر میں بادشاہ چن لیا جاتا ہے، یہ ٹریلر تیئس ستمبر کو جاری کیا گیا اور اسے یو ٹیوب پر بیس لاکھ ناظرین نے دیکھا۔



’ڈونکی کنگ‘ کے دودیگر میوزیکل ریلیز ، ان کی پنکی پونکی اور ڈونکی راجہ ری مکس‘ کو ایک اندازے کے مطابق یو ٹیوب پر آٹھ لاکھ بتیس ہزار اور سات لاکھ پینسٹھ ہزار ناظرین نے بالترتیب دیکھا۔

فیس بک پر ان کی پنکی پونکی کے دیکھنے والوں کی تعداد تین لاکھ بانوے ہزاررہی جبکہ ری مکس کی شکل میں ترتیب دیا گیا۔ اس کا ٹائٹل سونگ ڈونکی راجہ کے ناظرین کی تعداد سات لاکھ بیس ہزار رہی۔

’ڈونکی کنگ‘ کا پریمئر گزشتہ جمعہ کو کراچی میں ہوا جبکہ اس کی پبلک اسکریننگ ہفتے کوہوئی۔ مصنف، ہدایت کار اور کوپروڈیوسر عزیز جندانی کی اس فلم نے اتوار کے دن ریکارڈ توڑ رینکنگ حاصل کیا اور ایک کروڑ پینتس لاکھ روپے کا بزنس کیا۔

تازہ ترین