ملتان( سٹاف رپورٹر، لیڈی رپورٹر)ممبر قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کشور شاہین اعوان نے ملتان ویمن جیل کا دور ہ کیا اور قیدیوں سے ملاقات کی،انہوں نے کہا کہ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ان تمام قیدیوں کے لئے آواز اٹھائے گا جن کی اپیلیں مختلف مراحل میں ہیں اس بات کی نہ صرف کوشش کی جائے گی کہ عدالت سے ان کو جلد پیشیاں دلوائی جاسکیں بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ ان کو انصاف مل سکے،انہوں نے جیل کے کچن، قیدیوں کے بیرک، ٹیوٹا کے سنٹر کا بھی دورہ کیا ۔