• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ٹی اے کے زیراہتمام پشین اورکیچ میں احتجاجی مظاہرے

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن کے احتجاجی شیڈول کے مطابق ضلع پشین اور کیچ میں احتجاجی جلسے منعقد ہوئے پشین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی چیئرمین حبیب الرحمن مردانزئی محمدیونس خان کاکڑ ملک ظفر جاوید صالح محمدکاکڑ رحیم اللہ ترین اور دیگر قائدین نے کہا کہ اس مرتبہ جی ٹی اے کے ڈیمانڈ نوٹس پر ہر صورت میں عملداآمد کرائینگے اور جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے احتجاج جاری رہےگا دریں اثناء جی ٹی اے کیچ کے زیراہتمام احتجاجی جلسہ گورنمنٹ مادل ہائی سکول تربت میں زیرصدارت مراد بخش ضلعی صدر ہواجس سے جی ٹی اے کے سینئر نائب صدر محمدخان نوشیروانی جمیل الدین کاکڑ حاجی مرادبخش اکبر علی اکبر اور ڈویژنل صدر عبید اللہ زعمرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جی ٹی اے کی مرکزی احتجاجی تحریک میں مکران ڈویژن کے اساتذہ ہر اول دستے کا کردارادا کرینگے بیان کے مطابق جی ٹی اے کے زیراہتمام مستونگ اور کیچ کے اضلاع میں جلسے ہونگے مستونگ میں جی ٹی اے کے صدر محمدنوازجتک حبیب الرحمن مردانزئی اوردیگر ضلعی و ڈویژنل نمائندے خطاب کرینگے۔
تازہ ترین