اسلام آباد (عظیم چوہدری) حکومت رینٹل پاور کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے قصور وار قرار دی جانے والی کمپنی کارکے کے ساتھ مذاکرات کرنے پر تیار ہوگئی ہے۔ سپریم کورٹ نے پچھلی حکومت کی جانب کار کے کمپنی کو 128؍ میگاواٹ بجلی کے لئے قواعد و ضوابط کیخلاف ٹھیکہ دینے پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، واپڈا ، پیپکو، جینکو، نیپرا اور پی پی آئی کیخلاف نیب کو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ موجودہ وفاقی وزیر پانی و بجلی اور سابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات نے اس مقدمہ کے لئے سپریم کورٹ میں فریق بن کر کارروائی میں حصہ لیاتھا اور اب خواجہ محمد آصف کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتہ کے دوران لندن میں کار کے کمپنی سے عدالت کے باہر ادائیگی کے بارے میں مذاکرات کریںگے