اسلام آباد (آئی این پی ) سپریم کورٹ نے اسلام آباد کی آرچرڈ اسکیم میں پلاٹ کی الاٹمنٹ کے کیس میں ایف آئی اے افسران کوطلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کہ پراپرٹی ڈیلرزنے پورے ملک میں فساد برپا کیا ہوا ہے یہ جعلسازی کرکے پلاٹ حاصل کرتے ہیں، پلاٹ منتقلی کی انکوائری ہونی ہے،جس نے جھوٹ بولا وہ پکڑا جائے گا ۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اسلام آباد کی آرچرڈ اسکیم میں پلاٹ کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ سی ڈی اے نے جس کیخلاف درخواست دائرکی کیا وہ پراپرٹی ڈیلرہے۔ مخالف فریق چوہدری محمد رفیق نے عدالت عظمی کو بتایا کہ ہم پراپرٹی ڈیلرنہیں تعلیم یافتہ گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، اسلام آباد کا پلاٹ مارکیٹ سیسیل ڈیڈ کرکے لیا۔