کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے بلاک آئی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔
کراچی، بھینس کالونی سے 2مفرور ملزم گرفتار
کراچی میں بھینس کالونی کے علاقے سے پولیس نے 2 مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
بھینس کالونی سے پولیس نے 2 مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزم سائیں داد اور سجاد 2 مقدمات میں مفرور ہیں، ملزمان کے دیگر ساتھیوں سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔
کورنگی سے گٹکا، لیاری سے چھالیہ پکڑ گئی
ادھر کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے دکان پر چھاپہ مارکر بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا برآمد کرلیا، کارروائی کے دوران پولیس نے دکان کے مالک کو بھی گرفتار کیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ادھر کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس نے 1200 کلوگرام چھالیہ برآمد کرلی۔
چاکیواڑہ میں میراں ناکہ روڈ پر پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹرک کی چیکنگ کے دوران غیر قانونی طور پر منتقل کی جانے والی چھالیہ کے 60 بورے برآمد کر لئے گئے۔
پولیس کے مطابق برآمد کی گئی چھالیہ کا ٹوٹل وزن 1200 کلو ہے، کارروائی کے دوران ملزم ہمایوں اور اختر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔