• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی پانی ذخیرہ کرنیکی صلاحیت صرف ایک ماہ، بھارت کی 220دن

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں 15 میٹر یعنی 49 فٹ سے بلند ڈیموں یا آبی ذخائر کی کل تعداد 153 ہے۔ پاکستان اپنی سرزمین سے گزرنے والے سالانہ 145 ملین ایکڑ فٹ پانی کا صرف 10 فیصد ذخیرہ کر سکتا ہے اسکے برعکس بھارت میں ڈیموں کی تعداد 3200 اور چین میں 8400 ہے۔ آبی وسائل کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس دو بڑے ڈیم ہیں جن کی پانی ذخیرہ کرنے کی استعداد 50 فیصد کم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ماہ کے لئے پانی ذخیرہ کرنے کی استعداد کا حامل ہے جبکہ بھارت 220 دن، مصر 1000 دن، امریکہ 900 دن، آسٹریلیا 600 دن اور جنوبی افریقہ 500 دن کے لئے پانی کا ذخیرہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین