کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان امن فٹ بال ٹورنامنٹ میں 9سے 23 مارچ تک کراچی میں کھیلا جائے گا جس میں ملک بھر سے 32ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ میں پنجاب سے دو ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو پنجاب ریڈ اور پنجاب گرین کا نام دیا گیا ہے۔ پنجاب کی ٹیموں کے انتخاب کے لئے ٹرائیلز 28مارچ کو لاہور اور ملتان میں ہوں گے۔ پنجاب فٹ بال کے صدر سردار نوید حیدر خان کے مطابق پنجاب کی ٹیموں کا انتخاب میرٹ پر کیا جائے گا۔ پنجاب ریڈ کی ٹیم میں ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، ملتان اور ساہیوال ڈویژنز جبکہ پنجاب گرینز لاہور، فیصل آباد،سرگودھا،راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژنز سے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی۔