• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نرسوں کی وزیراعلیٰ ہائوس کے گھیرائو کی دھمکی

کراچی میں نرسوں نے کام چھوڑ احتجاج کیا جس کے باعث سول ،جناح اور قطر اسپتالوں سمیت سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں آج کام بند رہا ۔مطالبات نہ ماننے پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی دے ڈالی۔

نرسنگ ایکشن کمیٹی نے اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری رکھا ۔

نرسوں نے ہیلتھ الائونس بڑھانے ،ترقیاں دینے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی حکومت کی طرف سے 10 دن انتظار کے موقف کو مسترد کردیا ۔

کراچی کے مختلف اسپتالوں کے نرسنگ اسٹاف نے پریس کلب کے باہر اپنے 10 مطالبات کے حق میں احتجاج کیا اور کل تک مطالبات تسلیم نہ کرنے کی صورت میں وزیراعلیٰ ہائوس کے گھیرائو کی دھمکی بھی دے دی۔

نرسنگ ایکشن کمیٹی نے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس، فائیو ٹائر فارمولے کی منظوری، وظیفہ 20 ہزار روپے مقرر کرنے، نرسنگ یونیورسٹی بنانے، 14 ہزار نئی بھرتیوں سمیت 10 مطالبات کے حق میں نرسنگ ا سٹاف سراپا احتجاج ہیں۔

سندھ بھر کے اسپتالوں میں نرسوں نے ہڑتال کر رکھی ہے، جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،مظاہرین سے یکجہتی کے لیے سول سوسائٹی سمیت رکن سندھ اسمبلی نصرت سحرعباسی اور سیدعبدالرشید بھی احتجاج میں شریک ہوئے۔

تازہ ترین