کوئٹہ(پ ر)جمعیت نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے کہا ہےکہ کوئٹہ شہر میں بجلی کی مسلسل لوڈشیڈنگ نے تجارتی حلقوں کو نڈھال کر دیا ہے عبدالستار روڈ ٗ آرٹ اسکول روڈ اور شہر کے مضافاتی علاقوں میں ایک سے تین بجے تک لوڈشیڈنگ سے بھی ایک طرف تجارتی حلقے متاثر ہو رہے ہیں تو دوسری جانب نماز ظہر کی ادائیگی میں مساجد میں نمازیوں کیلئے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے تجارتی علاقوں میں مسلسل دس سے چار بجے تک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تمام تاجر پریشان ہیں دوسری جانب مسجد میں پانی کے کمی سمیت نمازیوں کو بھی فرض نماز کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں پینے کے پانی کی قلت گیس کے پریشر کی کمی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ۔ وزیراعلیٰ ٗ چیف سیکرٹری صورتحال کا نوٹس لیکر عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں۔