کوئٹہ(پ ر)جمعیت نظریاتی چمن کے زیر اہتمام 26 اکتوبرکو امریکہ انڈیا مرد ہ باد ریلی اور دفاع ملت اسلامیہ کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا کانفرنس کی کامیابی کے لئے عوامی رابطہ مہم جاری ہے اس حوالے سے تشہری مہم کیلئے وال چاکنگ شروع بھی شروع کردی گئی ہے یہ بات جمعیت نظریاتی ضلع قلعہ عبداللہ کے امیر مولانا محمد ولی، تحصیل چمن کے امیر حاجی فیض اللہ خان، ضلعی سیکرٹری جنرل یاسین اخونزادہ نے جمعیت نظریاتی کے سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار چستی کو ریلی کی تیاریوں سے آگاہ کر تے ہوئےبتائی ۔