اسلام آباد(این این آئی)احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس نواز شریف کیخلاف ریفرنسز کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد سننے کا فیصلہ کرلیا۔ جبکہ سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارر و ا ئی موخر کردی۔ احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک نے بدھ کو سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان اور دیگر ملزمان کے خلاف نندی پور ریفرنس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران جج ارشد ملک نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کی سماعت میں مصروف ہے۔