وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان کو آئرش امن معاہدے اور مشرقی تیمورکے خطوط پر ٹھوس تجاویز پیش کرنا ہونگی ۔
اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر انسانی حقوق نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر بھرپور طریقے سے ڈٹ کر کشمیر کا مقدمہ لڑنا ہوگا، تاکہ بھارت کی کمزور پوزیشن اور اسکے مظالم دنیا کے سامنے بے نقاب ہو ۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پرکشمیر کا معاملہ اٹھانا ہوگا۔پاکستان بھارت کی کمزور پوزیشن دنیا کے سامنے بے نقاب کرے، جبکہ عالمی برادری بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنے سے انکار کی وجہ بتانے پر مجبور کرے،اقوام متحدہ کشمیر پر ریفرنڈم میں حصہ لینے کےاہل کشمیریوں کے اعداد و شمار ریکارڈ پر لائے۔