اسلام آباد (صباح نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کراچی رجسٹری میں جمعہ کو منی لانڈرنگ، صاف پانی کی فرا ہمی، محکمہ تعلیم میں بھرتیوں سے متعلق مقدمات کی سماعت کریگا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربر اہی میں لارجر بنچ جمعہ اور ہفتہ کو کراچی میں اہم مقدمات کی سماعت کریگا۔کاز لسٹ کے مطابق جمعہ کو منی لانڈرنگ، صاف پانی کی فراہمی، محکمہ تعلیم کی درخواستوں کی سماعت ہوگی، اسکے علاوہ چیف جسٹس غیرقانونی بھرتیوں، تھرپارکر میں بچوں کی اموات کی درخواستوں کی بھی سما عت کرینگے۔