• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیازی صاحب آپ سے این آر او مانگا کس نے،حمزہ شہباز

لاہور(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ڈرائیں نہیں جیلیں ہم دیکھ چکے، وزیراعظم ہی نہیں پوری حکومت نیب زدہ ہے، نیازی صاحب بتائیں این آر او کس نے مانگا؟ کیا میں علیم خان،چوہدری پرویز الٰہی ، پرویز خٹک، سرور خان، بابر اعوان اور زلفی بخاری ہوں جو این آر او مانگوں گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ 180ایچ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ عدم اعتماد لانے اور حکومت گرانے کی جلدی نہیں، ہم جمہوریت کیلئے ایوانوں میں گئے ، وزیر اعظم عمران خان اپنا بغض قوم کے سامنے نکال رہے ہیں ، نیب کا ادارہ عمران نیازی کے ہاتھ میں بلیک میلنگ کیلئے ہے،آج علیم خان کی آف شور کمپنی کی بات کیوں نہیں کرتے،ووٹ چوری کر کے آنے والے کی کوئی اخلاقیات نہیں ہوتیں،یہ لوگوں کا عدم اعتماد ہے جس کی وجہ سے عمران نیازی اپنی دو سیٹیں ضمنی الیکشن میں ہار گئے،عمران خان نے دھاندلی کے 4ووٹ حاصل کرکے وزارتِ عظمی ٰکی کرسی حاصل کی،ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھروں کی بات پر ان سے پوچھا جائے گا اور ان کا محاسبہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین