فیصل آباد میں سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز اور خودکار ہتھیاروں کے ساتھ تصاویر اپ لوڈ کرنے والے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔
فیصل آباد کے علاقے منصور آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان جمال ہندل نے سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کرنے اور خودکار ہتھیاروں کے ساتھ بنائی گئی تصاویر اپ لوڈ کی تھیں جو کہ وائرل ہو گئیں۔
ان تصاویر اور ویڈیوز کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد اشفاق خان نے اسے گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا جس پر تھانہ منصور آباد کے پولیس نے نوجوان جمال ہندل کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔