پشاور( نیوز رپورٹر) پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے پشاور ہائی کورٹ میں نئی تعمیرہونے والی بنیادی صحت مرکز ( بی ایچ یو) بلڈنگ کا افتتاح کر دیاہے۔ اس موقع پر پشاور ہائی کورٹ بارکے صدر، جنرل سیکرٹری،جوڈیشل اکیڈمی کے ڈی جی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ بی ایچ یو کامقصد پشاور ہائیکورٹ کے ججز، جوڈیشل افسران اوروکلاء کو بہترین بنیادی ابتدائی طبی سہولیا ت فراہم کر نا ہے۔ سینئر میڈیکل آفیسر اسکے انچارج ہونگے دیگر عملہ جس میں لیڈی ڈاکٹر ، نرس،ایل ایچ وی سمیت ٹیکنیشن اور یگر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ریسکیو 1122کی سہولت بھی ہائیکورٹ کے احاطہ میں موجود ہوگی۔