اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد بارکونسل نےآج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اوردیگر ججز کی تعیناتی کے یک نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیاجائےگا۔ اسلام آباد بار کونسل کے وائس چیئرمین فیاض احمد جندران کےمطابق اجلاس آج( ہفتہ) دن11 بجے ڈسٹرکٹ بار کے شہداءہال میں منعقد ہو گا۔