• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس سندھ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، مراد علی شاہ

کراچی (آ ئی این پی)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس سندھ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، سندھ حکومت سے جو معلومات مانگی گئیں، وہ بر وقت فراہم کی گئیں، چیف جسٹس کے بلانے پر پہلے بھی گیا تھا جب بلائیں گے حاضر ہوجائوں گا، احتساب سب کا اور یکساں ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس جب بھی ملاقات کے لئے بلائیں گے، ملاقات کروں گا،وزیراعلی سندھ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گورنرسندھ کو آصف زرداری اورفضل الرحمان تک پہنچنے میں بہت وقت لگے گا،ان کا کہنا تھا کہ گورنرسندھ کو ابھی کچھ نہیں پتا، وہ سیاست میں نئے نئے ہیں.،بچپن سے پیپلزپارٹی کو توڑنے کی باتیں سنتے آرہے ہیں، تھر میں پانی کی فراہمی کیلئے پہلے سے چار گنا زیادہ فنڈزدے رہے ہیں۔دریں اثناء بھٹ شاہ سے نامہ نگار کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں اگر کوئی کرپشن ہے تو وہ صوبائی دائرے کار میں آتا ہے جس پر اینٹی کرپشن پہلے ہی کام کر رہی ہے نیب کام کرے لیکن احتساب میں سیاسی دخل نہ ہو تو احتساب ہونا چاہئے چیف جسٹس نے طلب کیا تھا ملاقات کے لئے لیکن شاہ لطیف کی عرس کی تقریب کے باعث جمعہ کو چیف جسٹس سے ملاقات کرونگا جے آئی ٹی نے کافی اطلاعات مانگی تھی وہ ہم نے فراہم کر دی ہیں۔

تازہ ترین