کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں امل از خود نوٹس کیس میں عدالت نے امل کیس میں آج تک نیشنل میڈیکل سینٹراسپتال انتظامیہ کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ چیف جسٹس سفارشات کیلئے مہلت مانگ لی۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں امل از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں کمیٹی ارکان، پرائیوٹ اسپتالوں کے ذمہ داروں، پولیس حکام اور والدین پیش ہوئے۔ عدالت میں کمیٹی رکن کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے کل ہی رپورٹ دی گئیں ہیں، جائزے کیلئے مہلت دی جائے اورجسٹس ریٹائرڈعارف خلجی بھی یہاں نہیں ہیں۔