کراچی (نیوز ڈیسک) ایک نئی تحقیقی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد جو بلڈ پریشر کی گولیاں استعمال کرتے ہیں ان میں پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اے سی ای انہیبیٹرز استعمال کرنےوالے مریضوں کو کینسر سے متاثر ہونے کا 14 فیصد خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ یہ دوائیاں پھیپھڑوں پر کیمیکلز کے انبار لگانے کا باعث بنتے ہیں جس سے بدلے میں کینسر بننے لگتا ہے۔ لیکن دیگر ماہرین نے اس تحقیق پر شبہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پھیپھڑوں کا کینسر آسانی سے اس وقت بنتا ہے جب مریض ان داوؤں کے ساتھ سگریٹ نوشی بھی کرتے ہوں۔