• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فی الحال کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا، چوہدری نثار

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وہ فی الحال کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہے، اس حوالے سے خبریں حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ حکومت احتساب اور انتقام میں تفریق کرے، اپوزیشن اس بات سے قطع نظرحکومت کو ٹائم دے کہ یہ کیسے برسراقتدار آئی اور اسے کون لایا؟

چوہدری نثار نے یہ باتیں بیرون ملک واپسی کے بعد اپنے آبائی علاقے چکری میں مقامی لوگوں سے گفتگو کے دوران کہیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ ملک شدید سیاسی محاذ آرائی کی طرف بڑھ رہا ہے، اگر تدارک نہ کیا گیا تو ملک عدم استحکام سے دو چار ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آج سیاست گالم گلوچ اور الزام تراشی کا دوسرا نام ہے، سچ اور جھوٹ میں تفریق ختم ہو چکی ہے، شفاف اور پر امن سیاست سے ہی جمہوری عمل اور ملک کومضبوط کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین